پی ٹی آئی کو جھنگ میں بڑا دھچکا

14 Jul, 2022 | 03:18 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کو جھنگ میں بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ۔مخدوم فیصل صالح حیات نےبڑا اعلان کردیا۔مخدوم فیصل صالح حیات نے جھنگ آمد کےدوران مسلم لیگ ن کے امیدواران پی پی 125 فیصل حیات جبو آنہ اور پی پی 127 مہر اسلم بھروانہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

مخدوم فیصل صالح حیات نے الیکشن مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مخدوم فیصل صالح حیات کی آمد سے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مزید تقویت ملے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا گیا جس میں عمران خان کی بھکر، لیہ اور خوشاب میں تقاریر کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بھی الزامات پر نوٹس لیا گیا، الیکشن کمیش فیاض الحسن چوہان کے الزامات کا بھی جائزہ لے گا۔

مزیدخبریں