موسم بہتر ہونے سے بجلی بحران میں کمی آگئی

14 Jul, 2022 | 02:31 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں موسم  بہتر ہونے سے بجلی  کے بحران  میں کمی آگئی۔

این ٹی ڈی سی ذرائع کےمطابق موسم بہتر ہونے اور پیداوار بڑھنے سے بجلی کے بحران میں بہتری آئی ہے۔ بجلی کی طلب کم ہوکر 27500 میگاواٹ پر آگئی ہے اور اس وقت بجلی کی پیداوار 24  ہزار میگاواٹ ہے جب کہ شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے بڑے شہروں میں نارمل فیڈرزپرلوڈشیڈنگ نہیں ہے اور صرف ہائی لاسزفیڈرزپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان لیسکو کے  مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب اورپیدوار4400 میگاواٹ ہے اور فی الحال لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کی ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں