اہم خبر؛امریکی خام تیل کی قیمت مزید گر گئی

14 Jul, 2022 | 02:23 PM

ویب ڈیسک:امریکی فیڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کاخدشہ ، خام تیل کی قیمت مزید گر گئی۔

امریکی خام تیل 1.18 ڈالر سستاہوکر 95.12 ڈالر فی بیرل تک گرگیا. لندن برینٹ آئل ایک ڈالر سستاہونے 98.50 ڈالر فی بیرل تک گرگیا.

رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 میں اب تک امریکی خام تیل 10.77 فیصد سستا ہوچکا ہے ۔2ماہ میں امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 17.50 فیصد کمی ہوچکی ہے. 

رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 میں لندن برینٹ آئل اب تک 9.60 فیصد سستا ہوچکا ہے ۔2ماہ میں لندن برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک 15.20 فیصد کمی ہوچکی ہے ۔

مزیدخبریں