پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ، وزیراعظم کی مبارکباد

14 Jul, 2022 | 02:16 PM

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے معاہدے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو اوران کی ٹیموں کومبارکباد دی ہے۔

  وزیراعظم شہبازشریف نےٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ان وزراء کی کوششوں سے ہوا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ڈیل ایک زبردست ٹیم ورک تھا اور فنڈ کے ساتھ معاہدے نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی منزلیں طے کی ہیں۔

اس کےعلاوہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدے پرمفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پوری قوم کو مبارک ہو کیوں کہ قوم مشکل فیصلوں میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی۔

 وزیرخزانہ نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اورپاکستانی قوم ان بحرانوں کو سمجھتی ہے تاہم اب مشکل وقت کے بعد قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیاہے۔

مزیدخبریں