(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے شہریار آفریدی کو بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی ہٹانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت نے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج سہ پہر 3بجے طلب کرلیا جس میں چیئرمین شہریار آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا، نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کے انتخاب کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج چار بجے طلب کر لیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام اراکین کشمیر کمیٹی کو نوٹسز جاری کر دیئے۔