ویب ڈیسک:سنی اتحاد کونسل نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کر دی۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا غیر مشروط ساتھ دیں گے۔
حامد رضا نے یاسمین راشد کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی غیر مشروط سپورٹ کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حامد رضا نے ہماری سپورٹ کی بات اس لئے کی کیوں کہ ہم بیس سیٹوں پر جیت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کو پتا چل گیا ہے ان کا ہمدرد کون ہے، چیف الیکشن کمشنر ہمیں یقین دہائی دیں یہ الیکشن شفاف ہوں گے، یہ سوشل میڈیا ٹائم ہےجو ہوگا واضح ہو جائے گا۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہنا ہوگا، لوگ جان گئے ہیں دھاندلی کیسے ہوتی ہے، ایکسٹرا بیلٹ پیپرز کا بھی کہا جا رہا ہے، امید کرتی ہوں سارے ادارے نیوٹرل ہیں۔
حامد رضا نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، جھنگ کے حلقے سے 10 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے پی ٹی آئی کی جیت ہوگی، آپ نے جشن آج کرنا ہے یا 17 کو آپ کی مرضی، ہمارے کارکن ہر پولنگ سٹیشن میں پہرہ دیں گے۔