افسوسناک خبر؛مشہورسیاسی شخصیت نے خودکشی کرلی

14 Jul, 2022 | 11:22 AM

ویب ڈیسک:معروف سیاسی و سماجی شخصیت فواد خاں لاشاری نے خودکشی کرلی۔

 نواحی گاؤں کوٹ ممتاز لاشاری کے رہائشی فواد خاں نے گھریلو ناچاقی پر خود کو فائر مار کر خود کشی کرلی۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چوچک پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اوکاڑہ منتقل کر دیا۔

2 واقعات میں دو افراد نے مبینہ طور پر خود کشی کی جبکہ سگے بھائی نے بھائی کو سوٹا مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔

 تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں واقع چکنمبر دوون ایل میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے اپنے سگے بھائی شہباز کو سر میں سوٹا مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

 تھانہ ستگھرہ کی حدود میں واقع چکنمبر 9 ون آر کے رہائشی قاسم نے نامعلوم وجوہات پر خود کو فائر مار کر شدید زخمی کرلیا۔ پولیس نے فوری طور پر اوکاڑہ اور بعدازاں ساہیوال ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

مزیدخبریں