موسلادھاربارشیں،محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری

14 Jul, 2022 | 11:18 AM

ویب ڈیسک: اسلام آبادسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، لاہور کے مختلف علاقوں مسلم ٹاؤن، اچھرہ، مال روڈ، جیل روڈ، کلمہ چوک کے اطراف میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

 ادھر جہلم شہر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کراچی میں پی ای سی ایچ ایس ایڈمن سوسائٹی نالے میں تبدیل ہوگئی ۔

 دوسری جانب نکاسی آب کا سسٹم ٹھیک نہ ہونے سے جی ٹی روڈ سمیت اہم سڑکیں سڑکیں زیر آب آ گئیں، نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقوں میں بھی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

مزیدخبریں