ویب ڈیسک:لائیو رپورٹنگ کے دوران رپورٹر ماہرہ ہاشمی نے تنگ کرنے والے لڑکے کو تھپڑ رسید کردیا۔
ٹوئٹر پر ماہرہ ہاشمی نے خاتون اپنی رپورٹنگ کی ویڈیو جاری کی اور پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا۔ خاتون رپورٹر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی تھی۔
Oye naa karo ???? pic.twitter.com/6W7F1CVIgR
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) July 11, 2022
خاتون رپورٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کہ ایسا نہیں کرو مگر سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ ہُلڑ بازی کررہا تھا جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دے کر برداشت کیا جائے ؟
بعض لوگوں نے خاتون رپورٹر کو خواتین کا چاند نواب قرار دیا تو کچھ نے لکھا کہ لائیو بپر کے ساتھ لائیو تھپڑ۔زیادہ تر صارفین نے خاتون رپورٹر کی جانب سے لڑکے کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ مذکورہ لڑکا کسی خاتون رپورٹر کے ساتھ شرارت کرنے سے گریز کرے گا۔