پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبرآگئی

14 Jul, 2022 | 08:28 AM

ویب ڈیسک :حکومت کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات پر موجود پیٹرولیم لیوی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹر لیوی جب کہ ‏ہائی اسپیڈ ڈیزل، کیروسین آئل اور لائیٹ ڈیزل پر پانچ پانچ روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔

اتحادی حکومت اقتدار میں آ کر 66 سے 95 فیصد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا چکی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 132 روپے، ‏کیروسین آئل کی قیمت میں 111 روپے اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج وزیراعظم کو بھجواؤں گا، پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی آئے گی، کوشش ہے کل سے قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی یکم جولائی والی ہی رہے گی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانا چاہتے ہیں، ہم نے ایک دن میں 30 روپے پیٹرول مہنگا کیا اب عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی تھیں تو اس کے ثمرات عوام کو بھی دیں گے۔

مزیدخبریں