عوام بجلی کے بڑے جھٹکے کے لئے ہو جائیں تیار

14 Jul, 2021 | 07:38 PM

ویب ڈیسک : بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان،  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 5 سالہ ٹیرف کی درخواست دے دی جبکہ  بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے 1 ہزار 32 ارب روپے کا ریونیو مانگ لیا.
 تفصیلات کے مطابق  بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان،  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 5 سالہ ٹیرف کی درخواست دے دی جبکہ  بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے 1 ہزار 32 ارب روپے کا ریونیو مانگ لیا۔21-2020کیلئےبجلی کے نرخ کم از کم 19 روپے 85 پیسے اور زیادہ سے زیادہ 28 روپے 83 پیسے فی یونٹ کرنے کی درخواست کر دی.

پیسکو نے سب سے زیادہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی ہے،   100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 21 روپے 90 پیسے، 200 یونٹ والے صارفین کیلئے 26 روپے 37 پیسے تک فی یونٹ اضافے ، 300 یونٹ والے صارفین کیلئے 27 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافے، 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 28 روپے 83 پیسے جبکہ  700 سے زائد بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے 31 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

تقسیم کار کمپنیوں  کی جانب سے کمرشل صارفین کیلئے 30 روپے 27 پیسے تک فی یونٹ ریٹ مقرر کرنے، صنعتی صارفین کیلئے 30 روپے 28 پیسے تک فی یونٹ مقرر کرنے کی سفارش، زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 30 روپے 57 پیسے تک فی یونٹ مقرر کرنے کی سفارش، نیپرا تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 3 اور 4 اگست کو سماعت کرے گا، بجلی کی قیمتوں سے متعلق  حتمی فیصلہ  نیپرادے گی جبکہ بجلی کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلے کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کرے گی۔

مزیدخبریں