سٹی42: کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کمشنر لاہوراِن ایکشن ۔ ملازمین کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا،لاہورڈویژن کےتمام ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کمشنرلاہورکیپٹن(ر)محمدعثمان نےایک اوربڑاٹارگٹ سب سےپہلےمکمل کر لیا،لاہورڈویژن کےتمام ملازمین کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا،کمشنر لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کی ہدایات پر لاہور ڈویژن میں موجود تمام ملازمین کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مکمل کیا گیا ہے ،کمشنراور ڈی سی آفس لاہور کے سو فیصد ملازمین کو بھی ویکسینیٹ کر دیا گیا ہے ۔
کمشنر لاہورنے تمام زیر نگرانی چلنے والے دفاتر میں موجود سرکاری ملازمین کو ویکسینیٹ کرنے کے احکامات دئیے تھے جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹارگٹ مکمل کیا گیا ۔