کیا آپ بھی اسے پریانکا چوپڑا کی بدتمیزی ہی کہیں گے؟

14 Jul, 2021 | 06:08 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: کیٹ میڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ومبلڈن پہنچنے پر  پریانکا چوپڑاشاہی باکس میں موجود دیگر افراد کی طرح  استقبال  کی بجائے اپنا اسکارف ٹھیک کرتی رہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن جب ومبلڈن میں وومن فائنل ٹینس میچ دیکھنے پہنچے تو رائل باکس میں موجود افراد نے ان کا کھڑے ہوکر اور تالیاں بجا کر استقبال کیا تاہم پریانکا چوپڑہ نہ تو کھڑی ہوئیں نہ تالیاں بجائیں بلکہ اس کی بجائے اپنا اسکارف ٹھیک کرتی رہیں، شاہی خاندان کے ذرائع نے اسے انتہا درجے کی بدتہذیبی  اور شاہی آداب کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑانے جان بوجھ کر شاہی جوڑے کی توہین کی کیونکہ وہ شہزادہ ہیری کی شریک حیات میگھن مرکل کی دیرینہ دوست ہیں اوراپنی وفاداریدکھانے کے لئے جان بوجھ کر شاہی جوڑے کی توہین کی مرتکب ہوئیں۔

یادرہےبرطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل اور  شہزادہ ہیری کے اوپرا ونفرے کو انٹرویو میں کیے گئے تہلکہ خیز  انکشافات نے عالمی سطح پر طوفان برپا کر دیا تھا۔ جس کے بعد شہزادہ ہیری نے نہ صرف اپنی شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی اوردونوں امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں