ویب ڈیسک: کیٹ میڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ومبلڈن پہنچنے پر پریانکا چوپڑاشاہی باکس میں موجود دیگر افراد کی طرح استقبال کی بجائے اپنا اسکارف ٹھیک کرتی رہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن جب ومبلڈن میں وومن فائنل ٹینس میچ دیکھنے پہنچے تو رائل باکس میں موجود افراد نے ان کا کھڑے ہوکر اور تالیاں بجا کر استقبال کیا تاہم پریانکا چوپڑہ نہ تو کھڑی ہوئیں نہ تالیاں بجائیں بلکہ اس کی بجائے اپنا اسکارف ٹھیک کرتی رہیں، شاہی خاندان کے ذرائع نے اسے انتہا درجے کی بدتہذیبی اور شاہی آداب کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔
Lol not the way I see it through this video. She's very much firmly Team Meghan pic.twitter.com/QJsPbKAdqv
— Amanda (@RoyalRealness2) July 10, 2021
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑانے جان بوجھ کر شاہی جوڑے کی توہین کی کیونکہ وہ شہزادہ ہیری کی شریک حیات میگھن مرکل کی دیرینہ دوست ہیں اوراپنی وفاداریدکھانے کے لئے جان بوجھ کر شاہی جوڑے کی توہین کی مرتکب ہوئیں۔
یادرہےبرطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے اوپرا ونفرے کو انٹرویو میں کیے گئے تہلکہ خیز انکشافات نے عالمی سطح پر طوفان برپا کر دیا تھا۔ جس کے بعد شہزادہ ہیری نے نہ صرف اپنی شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی اوردونوں امریکا منتقل ہوگئے تھے۔