شہریوں کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس کا بڑا اقدام ۔۔۔

14 Jul, 2021 | 05:55 PM

سٹی42: شہریوں کی سہولت کیلئے آئی جی پنجاب کااہم حکمنامہ۔شہریوں کی شکایات کےاندراج کیلئے تمام خدمت مراکزاورکاونٹرزکوسہولت مرکزکادرجہ  دیدیا گیاجبکہ خدمت مراکز اورسپیشل انیشیئٹوپولیس سٹیشنز میں عوامی مسائل کےحل کیلئے انسپکشن کاحکم۔
  تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے شہریوں کی شکایات کےازالے،درخواستوں کی وصولی ک کیلئےخدمت مراکزکوبھی فرنٹ ڈیسک کا درجہ دے دیا گیا۔عوامی سہولت  کیلئے بنائے گئے خدمت مراکز،خدمت کاؤنٹرزاورسپیشل انیشیئٹوپولیس اسٹیشنزکی خصوصی انسپکشن کاحکم۔

پولیس حکام کاکہناہےکہ شہری اپنی شکایات کی درخواست فرنٹ ڈیسک کےساتھ ساتھ کسی بھی خدمت مرکزمیں دے کرسلپ حاصل کرسکیں گے ۔شہری کی درخواست فوری طور پرمتعلقہ تھانے میں آن لائن منتقل کردی جائے گی۔ شہریوں  کی سہولت کے لئے بنائے گئے سہولت مراکز،خدمت کاؤنٹرزکی انسپکشن کامقصدشہریوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ڈی آئی جی آئی اے بی رواں ماہ تمام انسپکشن  مکمل کرکے رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کریں گے۔

خدمت مراکز،خدمت کاؤنٹرزکوفرنٹ ڈیسک کادرجہ دےکرتمام ضلعی افسران کوہدایات جاری کردی گئیں جبکہ خدمت مراکز کے حوالے سے 7اعلیٰ افسروں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دےدی  گئی جو ہرہفتے رپورٹ پیش کرے گی جبکہ  درخواست کی وصولی کے بعدعدم کارروائی کی صورت میں شہری آئی جی پنجاب کو  ہیلپ لائن پرشکایت درج کرواسکیں  گے۔

مزیدخبریں