اب آپ کا جی بھی جیل جانے کو چاہے گا

14 Jul, 2021 | 05:35 PM

Malik Sultan Awan

علی ساہی:لاہورمیں پاکستان کی پہلی جدیدطرز کی جیل بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے، شہرمیں جیل کمپلیکس ترقی یافتہ ممالک کی جیلوں کی طرزتعمیراورکیمروں سےمانیٹرنگ کیلئے ورکنگ شروع کردی گئی۔ جیل میں مرد، کم عمربچے اورخواتین قیدیوں کو رکھاجائے گا۔
 محکمہ جیل نے جیلوں کوجدیدطرزپرمنتقل کرنےکیلئے پہلاقدم اُٹھایا ہے اور لاہورجدیددورکے تقاضوں کے مطابق لاہورمیں پہلی جیل بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔شہرمیں ترقی یافتہ ممالک کی جیلوں طرزتعمیراورکیمروں سےمانیٹرنگ کیلئے ورکنگ شروع کردی گئی ہے۔ جیل میں15سومرد،2سوکم عمربچوں اور3سوخواتین قیدی رکھنے کی گنجائش ہو گی۔

جیل افسران کوجدیدطرز کی جیل کی تعمیر کیلئے امریکہ کی مختلف جیلوں کادورہ کروایا گیا، تاکہ پراجیکٹ کےآغازاورتکمیل میں آسانی ہو۔جیل کمپلیکس میں مین پاورکم کرکے کیمروں سے مانیٹرنگ کانظام شروع کیا جائے گا۔مختلف قسم کے قیدیوں کیلئے بیرکس اور سیلز بنائے جائیں گے۔ بیرکس اور سیلزمیں رہائش کیلئے اوپرنیچے بیڈز لگوائے جائیں گے۔

مزیدخبریں