۔شیرا کوٹ۔۔ 35 سالہ خاتون تشدد کے بعد قتل

14 Jul, 2021 | 03:25 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)شیراکوٹ میں نامعلوم افراد نے 35 سالہ خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا،مقتولہ کی لاش بابو صابو موٹروے کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ 

پولیس کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے بابو صابو موٹروے کے قریب کھیتوں سے35سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے  مقتولہ کی شناخت رانی بی بی کے نام سے ہوئی   جسے نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس نے لاش کے قریب سے ملنے والے موبائل اور پیسوں کو قبضہ میں لے لیا اور موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں اس قسم کی سنگین وارداتیں بڑھتی ہی جا  رہی ہیں قبل ازیں بھی ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے تشدد زدہ  لاش برآمد ہوئی تھی،   نایاب نامی ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا ۔ پولیس نے زیادتی،ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی تھی جبکہ  آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپوٹ طلب کر لی تھی۔

مزیدخبریں