ویب ڈیسک: 32 ہزار روپے کی ایک پلیٹ ، نیویارک کے ریسٹورنٹ نے مہنگی ترین فرنچ فرائز بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کرا لیا۔
رپورٹ کے مطابق کریم ڈی لا کریم پومس فرائٹس کے نام سے پیش کی جانے والی فرنچ فرائز کی ایک پلیٹ کی قیمت 200 ڈالر ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک اور شیف جو کلیڈرون اور فریڈرک شان کے مطابق وہ کچھ ہٹ کر متعارف کرانا چاہتے تھے اور نیشنل فرنچ فرائز ڈے پر اس سے بہتر پیشکش نہیں ہوسکتی تھی۔
انتہائی نفاست سے کٹے آلو جنہیں مہنگی ترین فرانسیسی شمپیئین میں ڈبو کر بطخ کی چربی میں فرائی کیا گیا اور پھر پیش کرنے سے پہلے اس پر 23قیراط سونے کا برادہ چھڑکا گیا۔ فرنچ فرائز کے ساتھ سوئس مکھن سے تیارکردہ مورنری ساس بھی پیش کی جاتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل یہی ریسٹورنٹ مہنگا ترین دودھ اور مہنگا ترین سینڈوچ بنا کر پیش کرچکا ہے ۔