شائقین ہوجائیں تیار، پاکستان میں پب جی نیشنل چیمپئین شپ

14 Jul, 2021 | 02:39 PM

ویب ڈیک: پاکستان میں ہونے والی پب جی نیشنل و کیمپس چیمپئین شپ 2021 میں ملک بھر کی بہترین پب جی ٹیمیں حصہ  لیں گی اور فاتح ٹیموں کو پرکشش انعامات اور بھاری رقوم کے انعامات ملیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پب جی چیمپئین شپ  کومعروف سیلولر کمپنی  زونگ کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔ زونگ کی مہم ’’ لیٹس گیٹ ڈیجیٹل‘‘ کے تحت ہونے  والی اس چیمپئین شپ کے ذریعے پاکستان کی نوجوان نسل کو بہترین تعمیری اور محفوظ  تفریح سے متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں زونگ کے ترجمان کاکہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں زونگ کے پاس گیمنگ کا بہترین نیٹ ورک موجود ہے۔

پب جی موبائل کے کنٹری ری پرزینٹیٹو خاور نعیم نے کہا کہ پب جی موبائل پاکستان بھر کی نوجوان نسل میں مقبول ترین گیم ہے پاکستان میں ای اسپورٹس کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے پب جی میں اردو اور پنجابی وائس پیکجز متعارف کرادئیے ہیں مستقبل میں زونگ فورجی کے تعاون سے گیم میں مزید لوکل ٹچ متعارف کرائیں گے۔

مزیدخبریں