مانیٹرنگ ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے قبضہ گروپوں کیخلاف نیا قانون لانےکا اعلان کردیا اور کہا کہ اسلام آباد سے قبضہ مافیا کا خاتمہ کرنا ہے، قبضہ گروپوں کو پکڑیں تو عدالت سےضمانت مل جاتی ہے، ان قبضہ گروپوں کو قانون کا کوئی خوف نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا گرین کور کم ہوتا جارہا ہے،یہاں کی آبادی تیزی سےبڑھ رہی ہے، وفاقی دارالحکو مت کیلئے ماسٹرپلان کی ضرورت ہے،اسلام آباد میں سرسبز علاقے بچانے کی کوشش کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے شہر میں درخت لگانےاور سبزہ بڑھانے کی بھی ہدایت کردی۔عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام آبادمیں قبضہ گروپ بھی کام کرتےہیں،یہاں سےقبضہ مافیاکا خاتمہ کرنا ہے ، قبضہ مافیاکیخلاف سخت قانون لانےجارہےہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 20سال میں لاہورڈیڑھ گنابڑھ چکاہے،شہروں میں آلودگی میں اضافہ ہورہاہے ،سی ڈی اے کا 5ارب روپےکاخسارہ تھا،آج سی ڈی اے کےاکاؤنٹس میں36ارب روپےہیں۔