جمال الدین جمالی:منگنی ٹوٹنے پر لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، متاثرہ لڑکی انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے ملزم حیدر علی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کیخلاف سابقہ منگیتر نادیہ کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا۔ درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ منگنی ٹوٹنے پر ملزم نے میری کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔ ملزم نے منگنی توڑنے کی بہت بڑی سزا دی، ملزم نے مجھے بدنام کر دیا۔ لڑکی نے سابقہ منگیتر کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرایا۔
ملزم کیخلاف ایف ائی اے نے سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے جبکہ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے مزید سماعت سترہ جولائی تک ملتوی کر دی۔