نئی تاریخ رقم،اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا

14 Jul, 2021 | 12:28 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے باقاعدہ کام شروع کردیا،اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے افتتاح کیا اوردونوں ممالک کے جھنڈے لہرائے اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں قائم کئے گئے سفارتخانے کو اسرائیل متحدہ عرب امارات میں نئے تعلقات کا مظہر قراردیا گیا ہے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارت کے سفیر ہزہائی نس محمد الخواجہ اور اسرائیلی وزیراعظم نے خطاب کیا ۔

محمد الخواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کے حل اورامن کے قیام  کے لئے دونوں ملک مل کر کام کریں گے جبکہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اپنے خطاب میں کہا ایک بعید از قیاس خواب پورا ہوا خطے کے لوگ اب ایک پرامن اور خوشحال مشرق وسطی کا استقبال کرنے کی تیاری کرے ،تقریب میں اعلی حکام کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے اسرائیل نے گذشتہ ماہ ابو ظہبی میں اپنی قونصلیٹ اور دبئی میں سفارتخانے  کا افتتاح کیا تھا اور اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لعبد نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ امارات کا تین روزہ دورہ بھی کیا تھا۔

مزیدخبریں