ویب ڈیسک: اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے باقاعدہ کام شروع کردیا،اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے افتتاح کیا اوردونوں ممالک کے جھنڈے لہرائے اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں قائم کئے گئے سفارتخانے کو اسرائیل متحدہ عرب امارات میں نئے تعلقات کا مظہر قراردیا گیا ہے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارت کے سفیر ہزہائی نس محمد الخواجہ اور اسرائیلی وزیراعظم نے خطاب کیا ۔
محمد الخواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کے حل اورامن کے قیام کے لئے دونوں ملک مل کر کام کریں گے جبکہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اپنے خطاب میں کہا ایک بعید از قیاس خواب پورا ہوا خطے کے لوگ اب ایک پرامن اور خوشحال مشرق وسطی کا استقبال کرنے کی تیاری کرے ،تقریب میں اعلی حکام کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
President @Isaac_Herzog and UAE’s @AmbAlKhaja at the inauguration ceremony of the UAE embassy in Israel this morning. Another historic moment on the peace train ???????? ???? ???????? pic.twitter.com/uwpTXuBgjT
— Israel Foreign Ministry (@IsraelMFA) July 14, 2021
یاد رہے اسرائیل نے گذشتہ ماہ ابو ظہبی میں اپنی قونصلیٹ اور دبئی میں سفارتخانے کا افتتاح کیا تھا اور اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لعبد نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ امارات کا تین روزہ دورہ بھی کیا تھا۔
The UAE Embassy in Israel was officially inaugurated today. ????????????????
— Hananya Naftali (@HananyaNaftali) July 14, 2021
I hope to see more brave Arab nations making peace with Israel. The fruits of peace are a blessing to the Middle East. pic.twitter.com/c2XV0SZxEX