عید الاضحی پر شہریوں کی سہولت کے لئے محکمہ بلدیات کا اہم اقدام

14 Jul, 2021 | 11:03 AM

Imran Fayyaz

(قیصر کھوکھر)محکمہ بلدیات نے عید کے انتظامات کے سلسلہ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا،یہ کنٹرول روم عید سے دو روز قبل فعال کر دیا جائے گا۔
محکمہ بلدیات نے بلدیہ لاہور کو بھی ایک کنٹرول روم بنانے کی ہدایت کر دی۔اس کنٹرول روم سے عید کے صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کئے جائیں گے۔محکمہ بلدیات کا ڈپٹی ڈارئکٹر رینک کا افسر اس کنٹرول روم کی نگرانی کرے گا۔ کنٹرول روم سیکرٹری بلدیات اور چیف سیکرٹری کو روزانہ کی بنیاد ہر عید کے انتظامات پر بریف کرے گا۔

  واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی بڑی عید کے لیے صفائی کا بڑا پلان جاری کردیا تھا، شہر بھر میں 119 کولیکشن پوائنٹس قائم جبکہ عید کے تینوں دن کے لیے 3 ہزار 304پک اپس ویسٹ کولیکشن کریں گی۔

 ایل ڈبلیو ایم سی کے پلان کے مطابق 330ایکسکیویٹرز، 266ٹرالیاں، 185 لوڈرز اور  1022 ڈمپرز عید کے دنوں میں ویسٹ اٹھائیں گے۔ راوی ٹاؤن میں 359،شالیمار 377، واہگہ ٹاؤن 258، عزیزبھٹی ٹاؤن 289 اور  داتاگنج بخش ٹاؤن میں 427 پک اپس تعینات کی جائیں گی۔گلبرگ ٹاؤن میں 292،سمن آباد 309، علامہ اقبال ٹاؤن میں 505، نشتر ٹاؤن 454اور رنگ روڈ کے لیے 34پک اپس آؤٹ سورس کر لی گئی ہیں۔ 119کولیکشن پوائنٹس میں 3 ہزار 570ٹینٹس اور 290 عید کیمپس لگائے جائیں گے جبکہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے لیے شہر کے 9 ٹاؤنز میں 15لاکھ ویسٹ بیگز تقسیم کیے جائیں۔


 

مزیدخبریں