ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز میں غیرقانونی ترقیوں کا بڑا سکینڈل

Excise Department
کیپشن: Excise Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرید کوٹ (علی ساہی) محکمہ ایکسائز میں غیرقانونی ترقیوں کا بڑا سکینڈل، لاہور میں گزشتہ برسوں میں سنیارٹی میں جونیئر ہونے کے باوجود ترقیاں پانے والے گریڈ 16 کے انسپکٹرزکی واپس کانسٹیبل رینک پرتنزلی کردی گئی۔

محکمہ ایکسائز میں37 ایکسائز کانسٹیبل کی گریڈ 16 میں بطور ایکسائز انسپکٹر غیر قانونی طور پر پرموشن ثابت ہوئی، ڈی جی ایکسائز پنجاب صالحہ سعید نے معاملہ کی انکوائری میں پروموشن غلط ثابت ہونے پر فیصلہ جاری کردیا. سابق اور موجودہ ایکسائز افسروں نے غیر قانونی طور پر 37 ایکسائز اہلکاروں کو ایکسائز انسپکٹر پروموٹ کیا، ترقی پانے والوں نے محکمانہ امتحان پاس نہیں کیا، سنیارٹی لسٹ میں بھی جونیئر تھے۔

 ڈی جی ایکسائز کے حکم پر تمام ایکسائز اہلکاروں کے واپس کانسٹیبل اور کلرک کے عہدوں پر تنزلی کے احکامات جاری کردیئے۔ ڈی جی ایکسائز پنجاب کی جانب سے 37 اہلکاروں کی غیر قانونی پرموشن کا معاملہ سیکرٹری ایکسائز کو بھجوایا جائے گا، مزید کارروائی کے لئے معاملہ اینٹی کرپشن کو بھی بھجوایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے افسران کے تقرر و تبادلوں میں’’ٹی کے ‘‘ کا رول کم ہو گیا، چیف سیکرٹری پنجاب پہلے سے مضبوط ہو کر سامنے آگئے ہیں، اب پنجاب میں ہونیوالے افسران کے تمام تقرروتبادلے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک خود کر رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے براہ راست وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے منظوری لے کر حالیہ تقرر و تبادلے کیے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer