شہر کا موسم ابر آلود،بادل پھر برس سکتے ہیں،محکمہ موسمیات 

14 Jul, 2021 | 09:52 AM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)باغات کے شہر لاہور میں سرمئی بادلوں کا سائبان ہے۔ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

آج بھی آسمان پر بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے تاہم مجموعی طور پر موسم خوشگوار ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی بھی کر دی گئی ہے۔دو روز قبل ہونے والی بارش کا اثر تاحال برقرار ہے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہے۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نیچے آنے پر لاہوریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

 دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی  ہے کہ مون سون کے موسم میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر  ضروری ہیں، خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں۔  شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں،صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں