برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں یکدم پھر اضافہ

14 Jul, 2021 | 08:33 AM

Imran Fayyaz
Read more!

 سٹی42: گزشتہ چند دنوں سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ،اب ایک بار پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

 مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے اور قیمتوں میں استحکام لائے۔   مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر صارفین نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اشیائے  خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر مہنگائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو غریب بے چارہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 222 روپے سے بڑھ کر 232 روپے فی کلو ہو گیا،زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 152 اور پرچون ریٹ 160 روپے فی کلو ہو گیا۔فارمی انڈوں کا 155 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری جبکہ انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں