پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سیف اللہ پراچہ انتقال کر گئے

14 Jul, 2021 | 08:22 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما سیف اللہ پراچہ  طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما سیف اللہ پراچہ کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے، اہل خانہ نے بتایا کہ سیف اللہ پراچہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سابق سینیٹر اور صوبائی وزیرسیف اللہ پراچہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔وہ دو بار بلوچستان سے سینیٹر بھی منتخب ہوئے اور دو بار صوبائی وزیر کی حیثیت سے خدمات بھی سرانجام دیں۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ میں بھی خدمات سر انجام دیں۔

مزیدخبریں