فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کے گھر تیسرے بیٹے کی پیدائش،تصویر وائرل

14 Jul, 2021 | 08:15 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کے گھر تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر نے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔قومی کرکٹر نے شکر ادا کرتے ہوئے تینوں بیٹوں کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ اللہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے۔

  سہیل تنویر نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ایک کو جواب نہیں دے سکتے لیکن سب کے مشکور ہیں۔ان  کو ساتھی کھلاڑیوں سمیت  سو شل میڈیا صا رفین اور مدا حوں کی جانب سے مبارکبادیں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں