ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد امین بودلہ نے مارشل آرٹس میں بھارت کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا

احمد امین بودلہ نے مارشل آرٹس میں بھارت کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (رانا آذر) پاکستان کے ہونہار سپوت احمد امین بودلہ نے مارشل آرٹس میں بھارت کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ کر وطن عزیز کا نام روشن کر دیا۔

احمد امین نے ایک ٹانگ پر بیس پائونڈ وزن اٹھا کر  تیس سیکنڈ میں 39 پش اپس لگائے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی احمد ندیم بودلہ نے تیرہواں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جس کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی منظوری دیدی۔

احمد امین بودلہ نے رواں سال مارچ کے مہینے میں بیس پائونڈ وزن اٹھا کر  ایک ٹانگ کے ذریعے تیس سیکنڈ میں انتالیس پش اپس لگا کر بھارتی اتھلیٹ راج بھندرا کا تیس سیکنڈ میں اکتیس پشس لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا، احمد امین بودلہ اس وقت چار عالمی ریکارڈز کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ میں پہلے نمبر ہر ہیں۔ ان کے پاس ایک منٹ میں تین سو پچپن ککس لگانے، تین منٹ میں آٹھ سو ایک ککس لگانے، ایک گھنٹے میں چھ ہزار نو سو ستر ککس لگانے سمیت100 پونڈ وزن اٹھا کر سب سے طویل قلہ بازی کھانے کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

احمد بودلہ مارشل آرٹس کی دنیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر یو ایس مارشل آرٹس ہال آف فیم میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوچکے ہیں.

Sughra Afzal

Content Writer