(ویب ڈیسک) اسراء بلجک( حلیمہ سلطان) ایک بار پھر انسٹاگرام پر پاکستانیوں کی کمنٹس ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں، پاکستانی مداحوں نے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
مشہور زمانہ ڈرامہ سیریز ڈریلیس ارطغرل کی مرکزی اداکارہ ایسرا بلجک ، جنہوں نےحلیمہ سلطان کا کردار ادا کیا ہے، جب پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ ڈرامہ سیریل نشر ہونا شروع ہوا تو ان کی اداکاری اور خوبصورتی نے پاکستان میں بھی لاکھوں دل جیت لئے ۔در اصل ڈرامے کا تھیم اور ان کا کردار اسلامی سلطنت کے گرد گھومتا ہے، ان کی بہترین اداکاری کے بدولت پاکستانی مداح ان کو حقیقت میں ہی "ایسرا بلجک" کی بجائے حلیمہ سلطان سمجھنے لگتے ہیں۔جبکہ ایسرا بلجک حقیقی زندگی اس کے بالکل برعکس ہے، حقیقت میں وہ ایک آزاد خیال اور لبرل سوچ رکھنے والی مسلمان لڑکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایسرا کو ٹرول کرنے کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سے پاکستانی حلیمہ سلطان کے مداح بنے۔ یہاں تک کہ پاکستانیوں کی ٹرولنگ سے تنگ آکر ایسرا نےانسٹاگرام پر اپنی تصویروں سے کمنٹس کا آپشن بھی بند کردیا۔ جب بھی وہ تصویر یا ویڈیو پوسٹ کرتی ہیں تو وہ منٹوں میں وائرل ہوجاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی مداح اس پر بھی تبصرہ کرنا فرض سمجھتے ہیں۔اب کی بار شائد وہ کمنٹس بند کرنا بھول گئیں، جیسے ہی ایسر بلجک نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں تو پاکستانی مداحوں نے کچھ ایسے تبصرے کیے کہ دیکھنے والا ہنسی پر قابو رکھ پائے۔
کچھ مراحیہ تبصرے: