لاہور میں صفائی کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

14 Jul, 2020 | 10:18 PM

Arslan Sheikh

( ریحان گل ) لاہور میں صفائی کا نظام تبدیل کرنے کا معاملہ، صفائی کے نئے نظام کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا، لاہور کو چھ زونز میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ صفائی کا نیا کنٹریکٹ 7 سال کے لئے کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں صفائی کا موجودہ نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس مقصد کے لئے بھاری معاوضے کے عوض کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے نظام کا ابتدائی خاکہ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق گھروں سے کوڑا اکٹھا کیا جائے گا جس کے لئے صارفین سے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی جبکہ فیس کا تعین علاقوں کے درجہ کے مطابق کیا جائے گا۔

پوش علاقوں، مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کے لئے الگ ریٹس مقرر کئے جائیں گے۔ مکان کے فی سکوئر فٹ کے حساب سے فیس وصول کی جائے گی۔ اس سے قبل گھروں سے کوڑا اکٹھا کرنے کی بجائے مخصوص پوائنٹس سے کوڑا اٹھایا جاتا تھا اور صارفین سے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی تھی۔

نئے نظام کے تحت لاہور کو چھ زونز میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ پرانے نظام کے تحت لاہور کو دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ صفائی کا نیا کنٹریکٹ 7 سال کے لئے کیا جائے گا۔ بین الاقوامی کمپنی کسی ملکی کمپنی کے ساتھ اشتراک سے ٹینڈر میں شامل ہو سکتی ہے۔  

مزیدخبریں