سونا سستا ہوگیا

14 Jul, 2020 | 08:09 PM

Malik Sultan Awan

( شہزاد خان) منگل کے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، خالص چوبیس اور بائیس قیراط فی تولہ سونا صرف 500روپے سستا ہوگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 500 روپے کی کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا 99775روپے کا ہوگیا ہے۔ شہر کی جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے،اس کے سونے کی تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں 1000 روپے اضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ  سونا 1 لاکھ 9 ہزار 500روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔  رواں کاروباری ہفتے کےآغاز پر عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونے کی قیمت 1813ڈالر تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب کاروباری دن کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالرکی قدر میں معمولی 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر انٹربنک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا جسکے بعد انٹربنک میں ڈالر 166 روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔

مزیدخبریں