موٹرسائیکل کے پُرکشش نمبروں کی نیلامی

14 Jul, 2020 | 08:05 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( علی ساہی ) موٹرسائیکلوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کا عمل چار ماہ بعد ٹاؤن ہال میں ہوا، شہری نے بولی میں نمبر 1 اکتالیس ہزار میں اپنے نام کرلیا۔ نیلامی کے عمل میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ٹاؤن ہال میں 4 ماہ بعد موٹرسائیکلوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔ ای ٹی او ملک فیاض اور انسپکٹر وحید میو کی سربراہی میں موٹر سائیکل نمبروں کی نیلامی کا عمل شروع کیا گیا۔ موٹرسائیکلوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی میں شہری حسیب نے ایک نمبر 41 ہزار روپے میں خرید لیا۔ 726 نمبر 40 ہزار روپے میں شہری فہد نے خریدا جبکہ 7 نمبر27 ہزار 500 روپےمیں شہری میاں اسلم نے خرید لیا۔

اسی طرح 12 نمبر 15 ہزار روپے میں شہری آغا مرتضیٰ نے خریدا اور 6 نمبر 18 ہزار روپے میں شہری واصف نے خریدا۔ نیلامی میں موٹرسائیکلوں کے 1685 پرکشش نمبرز رکھے گئے تھے۔ ای ٹی او ملک فیاض کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔

مزیدخبریں