ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ چونیاں، ملزم سہیل شہزاد کو سزائے موت سنا دی گئی

 سانحہ چونیاں، ملزم سہیل شہزاد کو سزائے موت سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے نے سانحہ چونیاں کے ملزم سہیل شہزاد کو زیادتی اور قتل کیس میں 3 بار سزائے کی سزا سنا دی، ملزم کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل سنایا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چونیاں پولیس نے بچوں سے زیادتی اور قتل کے الزام میں چالان پیش۔کر رکھا تھا اس کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی گئی۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات اور وکلا کے دلائل کے بعد ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اس کو تین بار سزاے موت کی سزا سنا دی ۔فیصلہ جیل میں سنایا گیا ملزم کو اس سے قبل زیادتی کے ایک کیس میں سزاے موت ہو چکی ہے ملزم کے خلاف چونیاں قصور پولیس نے دوہزار انیس میں مقدمہ درج کیا تھا۔

یاد رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران 4 بچوں کو اغواء کیا گیا جن میں فیضان، علی حسنین، سلمان اور 12 سالہ عمران شامل ہیں، ان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ بچوں سے زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔

اس واقعے کے بعد چونیاں شہر میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور تھانے پر حملہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کے اغواء، زیادتی اور پھر قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دی تھی۔

بعدازاں پولیس نے ملزم سہیل شہزادہ کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور ملزم کا سراغ لگانے کےلیے ہر طریقہ استعمال کر کے انتہائی مہارت سے اسے گرفتار کرلیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer