(سٹی42)مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل ' ارطغرل غازی' پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،اس ڈرامے کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان جن کا اصل نام اسراءبلجیک ہے وہ پاکستانی برانڈ کیو موبائل کی ایمبیسیڈر بن چکی ہیں،ایک طرف پاکستانی عوام خوش تو دوسری جانب پاکستانی ماڈل واداکار یاسر حسین کا ردعمل سامنے آیا۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ترکی کےمشہورڈرامہ' ارطغرل غازی' کی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ اسراءبلجیک پاکستانی برانڈ کیو موبائل کی ایمبیسیڈر مقرر ہوئیں، کمپنی نے ان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا،مگر اداکار یاسر حسین کو یہ بات کچھ برداشت نہیں ہوئی کہ پاکستانی برانڈ کے لیے ایک غیر ملکی اداکارہ کا کیوں انتخاب کیا گیا؟
یاسر حسین نے انسٹاگرام سٹوری میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نہیں لگتا پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر پاکستانی ہونی چاہیے نہ انڈین نہ ترکش؟
یہی نہیں یاسر نے ایک اور سٹوری میں ماہرہ سمیت صبا، سونیا، مینال، ایمن اور دیگر اداکارؤں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ کیا ان میں سے کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن سکے؟اپنی اہلیہ اقراء کے بارے بات کرتے انہوں نے کہا کہ ان کا نام اس لئے نہیں لیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک موبائل برانڈ کی ایمبیسیڈر ہیں۔
آخر میں اداکار نے مطالبہ بھی کیا کہ اپنے پاکستانی اداکاروں کو سپورٹ کیجیے، پاکستانی ہو تو پاکستان کو سپورٹ کرو۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یاسر حسین ارتغل ڈرامے کے پی ٹی وی پر دکھائے جانے کی وجہ سے خوب تنقید کر چکے ہیں۔ انکے علاوہ پاکستان کے معروف ترین اداکار شان شاہد اور پاکستان فلم انڈسٹری نامور اداکارہ ریما خان بھی غیر ملکی ڈرامہ کو سرکاری چینل پر چلانے کی بدولت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں جبکہ معروف ہدایتکار سید نور کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوقسطوں کے بعد ڈرامہ نہیں دیکھا کیونکہ انہیں ترکش ڈرامے نے بالکل بھی متاثر نہیں کیا تھا۔
خیال رہے کہ اسراءبلجیک اس قبل ایک بیان میں تین پاکستانی برانڈز کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہیں،گزشتہ ہفتے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی اسراءبلجیک کو زلمی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کی خواہش کا اظہا رکیا تھا جس پر اداکارہ اسراءبلجیک نے بھی پشاور زلمی میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔