سیاسی جماعتوں کی اپ ڈیٹ فہرست جاری،پی ٹی آئی کس نمبر پر

14 Jul, 2020 | 03:04 PM

M .SAJID .KHAN

( قذافی بٹ) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی اپ ڈیٹ فہرست جاری کردی،ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 126 ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹ فہرست کے مطابق 2018 کے انتخابات میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد182 تھی جو اب 126 رہ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 56 جماعتوں کی چھانٹی کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جاری کرہ فہرست کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں 97 ویں نمبر پر، نواز شریف کی مسلم لیگ ن 80 اور بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی 87 ویں نمبر پر ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا 89 واں نمبر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم 77 ویں اورمولانا فضل الرحمن کی جمعیت علمائے اسلام (ف) 33 نمبر پر ہے۔ فہرست میں مجلس وحدت مسلمین 39ویں، پروفیسر ساجد میر کی مرکزی جمعیت اہلحدیث الیکشن کمیشن میں 40 ویں اورجماعت اسلامی کا 30 واں نمبر ہے۔

دوسری جانب  الیکشن کمیشن میں بڑی سیاسی جماعتوں کے خلاف مبینہ ممنوعہ ذرائع سے غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کا عمل جاری ہے،  الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کو 15 جولائی اور مسلم لیگ ن کو 16 جولائی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔سکروٹنی کمیٹی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں معاملہ کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف اکبر ایس بابر نے درخواست دائر کر رکھی ہے،دوسری طرف الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو بھی 16 جولائی کو طلب کر لیا،مسلم لیگ ن کی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی دن 12 بجے ہو گا، الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی سے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 17 اگست تک طلب کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں