سوشل میڈیا سےنفرت انگیزموادہٹانے کیلئے حکومت کو مراسلہ ارسال

14 Jul, 2020 | 01:17 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر) محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو سوشل میڈیا پر موجود تمام نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد ہٹانے کے لئے مراسلہ بھجوادیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی حکومت کوبھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیاپرتمام نفرت انگیزاور فرقہ وارانہ موادہٹادیاجائے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کاپلیٹ فارم فرقہ واریت کو فروغ دینے کے لئےاستعمال کیا جا رہا ہے،جس کا سدباب انتہائی ضروری ہے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو خط لکھا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو فعال کریں اور عید الاضحیٰ کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرکے محکمہ داخلہ کوبھجوائیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عید کی نمازکی جگہ پرکوروناایس اوپیزکےتحت انتظامات کروائے جائیں اور شہریوں کو پابند کیا جائے کہ وہ سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے نماز عید ادا کریں۔

واضح رہے کہ  محکمہ داخلہ کی جانب سےعیدالاضحیٰ کی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی، تمام مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں۔مویشی منڈیوں سےشہرجانے والےراستوں پرنفری تعینات کی جائے، محکمہ داخلہ نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کےتمام کوروناایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنایاجائے۔

عیدالاضحی کی نمازایس اوپیز کے مطابق اداکی جائے، محکمہ داخلہ نےممنوعہ تنظیموں پرقربانی کی کھالیں جمع کرنےپربھی پابندی لگادی ہے،عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق مویشی منڈیوں میں ماسک اورسینٹی ٹائزرزکااستعمال لازمی ہوگا۔

محکمہ داخلہ نے تمام  ڈپٹی کمشنرز کو عیدالاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیا، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا تھا، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے، صنعتوں، دکانوں اور مارکیٹوں کو چیک کیا جائے، ضلع اورڈویژن کی سطح پر پیس کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے۔

مزیدخبریں