ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، جیلوں میں سمارٹ سیمپلنگ شروع

کورونا وائرس، جیلوں میں سمارٹ سیمپلنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (علی ساہی) کورونا وائرس، لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں سمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ، جیلوں میں قیدیوں اور سٹاف کے سیمپلز لینے شروع کر دیئے گئے۔

 لاہورسمیت پنجاب بھرکی سنٹرل اورڈسٹرکٹ جیلوں سمیت تمام جیلوں میں پہلے مرحلے میں 30 قیدیوں اور سٹاف کے  10 افراد کی سمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کردیا گیا، محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر قیدیوں اور سٹاف کی سمارٹ سیمپلنگ رواں ہفتے مکمل کرے گا اور اس کے بعد اگلے ہفتے دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں روزانہ نئے قیدیوں کی آمد جاری رہتی ہے،  باہر سے آنیوالے قیدی کے بیمار ہونے کا شبہ ہوتا ہے، سمارٹ سیمپلنگ سے کورونا کے مریضوں کا پتہ چلایا جاسکے گا، کورونا کیسز سامنے آنے پرقیدیوں کو علیحدہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا میں جیل انتظامیہ نے بہترین کام کیا، جیل انتظامیہ نے لاہور سمیت 6 جیلوں میں کورونا پر قابو پایا، محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے جیلوں میں کورونا کا پھیلاؤ کنٹرول کیا۔

دوسری جانب جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی،نئی جیلیں بنانے کی بجائے موجودہ جیلوں میں کثیرالمنزلہ بیرکس بنانے کا فیصلہ کر لیاگیا،لاہورکی دونوں جیلوں سمیت پنجاب کی 12 جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس کی تعمیر رواں سال شروع کردی جائیں گی۔

واضح رہےکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبائی دارالحکومت  میں 281 نئے مریض اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی ہے ،جس کے بعد لاہور  میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 45018 اور 768 اموات ہوچکی ہیں، لاہور کے ہسپتالوں میں 204 مریض آئیسولیشن وارڈز ، 86 آئی سی یو اور 47 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک  2006 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،  86 ہزار 556 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer