ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کیساتھ فراڈ ہوگیا

نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کیساتھ فراڈ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(سٹی42)عالمگیر وباء کی وجہ سے کاروبار بند پڑے ہیں لوگ گھروں میں محصور ہیں جس کہ وجہ سےاشیائے ضروریہ  کی خریداری میں مسائل پیدا ہورہے ہیں، مگر سائنس کی ایجادات نے اس مشکل کو بھی آسان کردیا اور گھر بیٹھے سامان کی ڈیلیوری کرائی جاسکتی ہے،اس کام دھوکہ دہی کے واقعات بھی رونماں ہونے لگے ہیں۔ ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے 196 سے زائد ممالک کو متاثر کرنے والے جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے5 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اس کی وجہ سے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کی پالیسی بھی اپنائی گئی اورکاروباری حالت کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،صورت حال کو مدنظر رکھتے لوگوں کو آسان کاروبار اور مسائل کے ازالہ کے لئےکئی کمپنوں نےہوم ڈیلیوری، پارسل وغیرہ کاکام شروع کیا۔موجود حالات میں آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھ گیا ہے، گھر بیٹھے ایک کلک پر اشیائے ضروریہ کی خریداری کی جاسکتی ہے۔ایک طرف تو  آن لائن شاپنگ میں اضافہ ہوا تو دوسری جانب اس میں فراڈ کے واقعات بھی ہونے لگے ہیں اور اس کا شکار پاکستانی نامور ماڈل واداکارہ نادیہ حسین ہوچکی ہیں۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ انہیں ایسا پارسل ملا جس کا انہوں نے آرڈر ہی نہیں کیا اور اس میں سے استعمال شدہ کمبل نکلا۔

اداکارہ کا کہناتھا کہ ایک آن لائن جعلی پارسل ملا ہے جو کہ انہوں نے آرڈر نہیں کیا تھا۔ گھریلو مصرفیات کی وجہ سے پارسل کو ٹھیک سے دیکھا نہین اور اس کے پیسے ادا کردیے، اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا ایسا کوئی آن لائن پارسل جس پر بھیجنے والے یا فروخت والے کی تفصیل نہ لکھی گئی ہو ہر گز وصول نہ کریں اور اس کے لیے رقم بھی ادا نہ کریں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer