پاکستان میں کورونا سے مزید 69 ہلاکتیں، 2769 نئے کیسز رپورٹ

14 Jul, 2020 | 08:36 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 625 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس وائرس سے 5 ہزار 226 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 532  افراد کے  کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 2 ہزار 769 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 625 ہو گئی ہے،  ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 442 ہے جبکہ ایک لاکھ 61 ہزار 917 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، فعال مریضوں میں سے ایک ہزار 837 کی حالت تشویش ناک ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں، صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 533 ہو گئی ہے، پنجاب میں 87 ہزار 43 ، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 486، بلوچستان میں 11 ہزار 185، اسلام آباد میں 14 ہزار 108، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 671 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 599 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

 این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 69 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس طرح ملک میں وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 226 ہو گئی ہے، پنجاب میں 2 ہزار 13 ، سندھ میں ایک ہزار 795 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 99، بلوچستان میں 126 ، اسلام آباد میں 153 ، گلگت بلتستان میں 36 جب کہ آزاد کشمیر میں 44 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں, گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں