انتظامیہ کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن

14 Jul, 2019 | 05:24 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن بوگیوال روڈ پر ایک شادی ہال سمیت 6 غیر قانونی تعمیرات سر بمہر کردیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ زونل پلاننگ کی جانب سے مدینہ شادی ہال، ایک زیر تعمیر پلازہ، تین دکانوں اور دو رہائشی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ غیر قانونی تعمیرات کو سر بمہر کرکے نوٹسز چسپاں کردیئے گئے۔ ایم او پلاننگ رانا نوید اختر کی ہدایت پر زونل آفیسر پلاننگ شالامار زون مسزنرگس کی قیادت میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف زیر و ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، شالامار زون سمیت میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹرولڈ ایریاز میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایریاز میں بغیر نقشہ تعمیرات نہیں ہونے دینگے۔

مزیدخبریں