مون سون بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

14 Jul, 2019 | 03:44 PM

Sughra Afzal

(سعدیہ خان) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سےموسم خوشگوارہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مون سون بارشوں کا سلسلہ اگست تک جاری رہے گا۔

لاہور میں صبح سویرے ہونے والی تیز بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے، بارش کے بعد سے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے آج رات کو شہرمیں مزید بارش کی نوید بھی سنا دی۔

بارش نے ہفتہ وار چھٹی کا لطف دوبالا کردیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا جبکہ موسم کی مناسبت سے روایتی کھابوں کی دکانوں پر بھی رش بڑھ گیا۔

بارش نے جہاں شہر میں جل تھل ایک کردیاوہیں متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ جگہ جگہ پانی جمع ہونےسے مون سون کی "بھر پور" تیاریوں کا پول بھی کھل گیا، بارش سےشہر کی سبزی منڈیاں گندگی، کیچڑ اور تعفن کی آماجگاہ بن گئیں۔

جولائی میں شروع ہونے والےمون سون کے پہلے سپیل میں بارشیں نسبتا کم ہیں، جبکہ اٹھارہ جولائی سے لاہور میں موسلادھار بارشیں ہونگی۔

مزیدخبریں