(فخر امام) غازی روڈ پر فیکٹری ایریا کے علاقے میں بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آجانے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق غازی روڈ پر تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں 7 سالہ بچہ عبداللہ گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا، کھیلتے ہوئے اس کا ہاتھ کھمبے کو چھوگیا جس میں بارش کے باعث کرنٹ آچکا تھا، ہاتھ چھوتے ہی عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے لیسکو اہلکاروں کو شکایات کر رہےہیں مگرشنوائی نہیں ہورہی, انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بچے عبداللہ کی موت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔