شیر شاہ کالونی میں بارش زحمت بن گئی

14 Jul, 2019 | 12:34 PM

Sughra Afzal
Read more!

(ندیم خالد) شیر شاہ کالونی میں بارش کے باعث بانسوں سے بنائی گئی چھت گرنے سے ایک مزدو ر جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

شیر شاہ کالونی کے علاقے میں بارش کے باعث بانسوں سے تعمیر کردہ شیڈ گرگیا، شیڈ گرنے سے نیچے سوئے مزدورں میں سے ایک جاں بحق ہوگیا جبکہ تین زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ یہ جانوروں کے چارے کی فروخت کا مرکز ہے، یہاں بارش کے باعث مزدور عارضی طور بانسوں سے بنائی جانے والی چھت کے نیچے لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک چھت گرگئی۔

  ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکال کر جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں