ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نواز شریف اور مریم نواز کا جیل میں ٹرائل انصاف کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے‘‘

’’نواز شریف اور مریم نواز کا جیل میں ٹرائل انصاف کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) صدرمسلم لیگ (ن) میاں محمد  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا  ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ انصاف کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے کیونکہ جیل میں ٹرائل دہشتگردوں کا ہوتا ہے،یہ قانون و آئین کے متصادم ہے ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل نکالی گئی ریلی پر امن رہی ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، نوازشریف کے استقبال کیلئے لوگ لائے نہیں گئے، خود آئے تھے  لوگ ائیر پورٹ پر جانے کیلئے تڑپ رہے تھے، لاہور میں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا دوسرے شہروں سے آنے والے کارکنوں کو لاہور میں داخل نہیں ہونے دیا گیا لیکن اس کے باوجودعوام کا سمندر سڑکوں پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میری اپیل پر پر امن احتجاج کیا، جنہوں نے کارکنوں پر تشدد کیا انہیں  ایک دن انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، انتخابی مہم  میں کارکن سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ میاں  محمد نوازشریف مقبول ترین لیڈر ہیں،لوہاری سے ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثابت کردیا کہ عوام میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں اور پچیس جولائی کوشیرکےنشان پر مہر لگائے گی .

انہوں نےسانحہ مستونگ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بھارت ملوث ہے کیونکہ پاکستان میں امن وامان خراب کرنے میں ہمیشہ اس کا ہی ہاتھ رہا ہے۔

عام انتخابات پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلئے تمام اقدمات اُٹھائے، اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو انتخابی نتائج کو نہیں مانیں گے، اس کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد کریں گے۔

واضح رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی بیٹی مریم نواز کو 7 سال اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی، تینوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ۔