نون لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی ختم

14 Jul, 2018 | 04:09 PM

Read more!

(قیصر کھوکھر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے نظر بند تمام نون لیگی رہنما ؤں اور کارکنوں ر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

خبر پڑھیں۔۔لاہور میں سیاسی پارہ ہائی، (ن) لیگ کی ریلی کا جواب دینے کیلئے تحریک انصاف تیار

سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ چار سو کے قریب مسلم لیگ نون کے  رہنما ؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں، جیل پولیس کو حکم دے دیا گیا ہے کہ تمام نظر بند افراد کو رہا کر دیا جائے۔فیصلہ نگران حکومت کے حکم پر کیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز کا ایون فیلڈ فلیٹس سے اڈیالہ جیل تک کا سفر

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب ٹیم نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو  لاہور ایئرپورٹ سے گرفتاراڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ نواز شریف اور مریم کو الگ الگ قیدی نمبر الاٹ کیا گیا، باپ ،بیٹی کوبی کیٹیگری دی گئی ہے۔

مزیدخبریں