ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسر بلدیاتی اداروں کے سربراہ بن گئے

سرکاری افسر بلدیاتی اداروں کے سربراہ بن گئے
کیپشن: City42 - Administrators
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے تمام معطل بلدیاتی سربراہان کی جگہ کمشنرز، ڈی سی، اے سی اور اے ڈی سی آر کو ایڈمنسٹریٹرز مقرر کر دیا۔

خبر پڑھیں۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد نون لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی

محکمہ بلدیات نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر لاہور کو مقرر کیا گیا ہے، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر بھی متعلقہ ڈویژن کے کمشنر کو مقرر کیا ہے تمام ضلع کونسلزکا ایڈمنسٹریٹر اضلاع کے ڈی سی کو بنایا گیا ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔سیاسی مصلحت، پولیس کی رکاوٹیں یا کچھ اور؟ شہباز شریف کی ریلی ائیر پورٹ نہ پہنچ سکی

ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹیوں کا ایڈمنسٹریٹر اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو لگایا گیا، تحصیل کی سطح کی تمام میونسپل کمیٹیوں کا ایڈمنسٹریٹر تحصیل کے اے سی کو لگایا گیا جبکہ یونین کونسل کا ایڈمنسٹریٹر یو سی کے سیکرٹری کو بنایا گیا۔