ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ اور بنوں میں دھماکے، ڈی آئی جی کا لاہور میں سرچ آپریشن کا حکم

مستونگ اور بنوں میں دھماکے، ڈی آئی جی کا لاہور میں سرچ آپریشن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف، عیشہ خان) مستونگ اوربنوں میں خود کش دھماکوں کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نےلاہور میں سرچ آپریشن کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق مستونگ اوربنوں میں خود کش دھماکوں کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے لاہور میں سرچ آپریشن کا حکم دے دیا، کہتے ہیں کہ اہلکار مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ امیدوار جلسے جلوسوں سے اجتناب کریں۔

خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد نون لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی

انہوں نے بتایا کہ اہم تنصیبات اور عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ڈولفن سکواڈ اورپی آر یو اہلکار شہر کی اہم شاہراہوں پر گشت کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب چیف سکیورٹی آفیسر ایس پی آفتاب پھلروان نے سادہ کپڑوں میں لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور انہوں نے داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا، آفتاب پھلروان نے اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔شہباز شریف کی ریلی ائیر پورٹ نہ پہنچ سکنے کی وجہ پولیس کی رکاوٹیں تھیں یا کچھ اور؟ 

ایس پی آفتاب پھلروان کا کہنا تھا کہججز، وکلا اور سائلین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، کسی کو جامع تلاشی کے بغیر ہائیکورٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔