(سٹی 42) شہر سے ریلیاں ختم، نون لیگی کارکن گھروں کو اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز جیل میں چلے گئے مگر کنٹینرز تاحال سڑکوں کے کنارے کھڑے ہیں۔
خبر پڑھیئے۔۔۔مستونگ اور بنوں دھماکوں کیخلاف پنجاب بار کونسل کا یوم سیاہ منانے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے پکڑے گئے کنٹینرز دو دن سے سڑکوں کے کناروں پر کھڑے ہیں، جس کی وجہ سے کنٹینرز میں لوڈ لاکھوں کا مال خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، دوسری جانب ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ نہ تو انکو معاوضہ دیا جا ریا ہے بلکہ پولیس کنٹینرز چھوڑنے کے لئے پیسوں کا مطالبہ کر رہی ہے، پولیس نے لائسنس اور کاغذات بھی قبضے میں لے رکھے ہیں۔
ڈرائیورز نے انتظامیہ سے فوری کنٹینرز چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔
خبر پڑھیں۔۔نیب نے نواز شریف ،مریم نواز کو گرفتار کرلیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب ٹیم نے ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو وطن واپسی پر لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرکے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا ۔